بھٹکل:27/مارچ(ایس اؤنیوز) عالمی یوم ِ فن کار کی مناسبت سے فن کار سنگھا کی طرف سے پیر کو سرکاری اسپتال میں اندرونی مریضوں کے درمیان بریڈ اور پھلوں کی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ستیش بی، فن کار سنگھ کے صدر اشوک مہالے ، دیو نائک، کے آر نائک، شری دھر نائک، چندرونائک، منجوناتھ نائک منڈلی، دیویندرنائک، منجوناتھ ایل نائک جالی، ناگراج پٹگار، ونایک وغیرہ موجود تھے۔